: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بنگالی اداکارہ کی نیم سڑی ہوئی لاش جنوبی کلکتہ میں واقع ان کی رہائش گاہ
سے برآمد کی گئی ہے ۔ پولس نے بتایا کہ اداکارہ بتاستا ساہا کی نیم سڑی
ہوئی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد کی گئی ہے ۔گزشتہ دو دنوں سے فون ریسیو نہیں
کرنے پر آج ان کی ماں فلیٹ پر گئیں ۔ ساہا یہاں اکیلے رہتی تھی ۔جب ساہا نے
دروازہ نہیں کھولا تو ماں نے پولس اور پڑوسیوں کو خبر دیا ۔پولس دروازہ
توڑ کر اندر داخل ہوئی تو ساہا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی
۔ پولس نے بتایا کہ اداکارہ کے بائیں ہاتھ کے کلائی پر چوٹ کے نشانات ہیں ۔
مگر کوئی بھی خودکشی کا کوئی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے ۔پولس نے لاش کو پوسٹ
مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے ۔اداکارہ نجی رشتے میں ناکامی کی وجہ سے ڈپریشن
میں مبتلا تھی ۔ساہا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس سے متعلق کئی پوسٹ کیے
ہیں ۔ان کے اہل خانہ کے مطابق وہ گھروالوں کے ساتھ نہیں رہتی تھی۔ ساہا نے
وزیر اعلیٰ کی زندگی پر مبنی فلم کے ساتھ دوفلموں میں کام کیا ہے۔